جامعہ کراچی: رمضان کے دوران صبح کی کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے صبح کی کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کو درپیش ممکنہ مشکلات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس مدت کے دوران جامعہ کراچی میں ہونے والی تمام صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی تاکہ طلبہ اپنی تعلیم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter