برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ نے غیرملکی مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ایسے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے اور ان کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو اب برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسے غیرملکی افراد جنہیں 12 ماہ کی معطل سزا سنائی گئی ہو، وہ بھی برطانیہ آنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر داخلہ شابانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے۔ ان کے مطابق جو افراد برطانوی عوام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں انہیں ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔

برطانیہ نے امریکا کو ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت اب تک تقریباً 60 ہزار غیرقانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدر کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے جن کے تحت غیرملکی مجرموں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter