بھارتی گلوکار بادشاہ تنازع میں، ‘تاتیری’ گانے پر مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ کو حال ہی میں ایک قانونی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، جس کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی درخواست پر دائر کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان نے گلوکار کے حالیہ ریلیز ہونے والے میوزک ویڈیو ’تاتیری‘ کے الفاظ اور اس کی فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بادشاہ کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بے حیائی سے متعلق ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا موقف ہے کہ ویڈیو کے مواد سے اخلاقی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

بادشاہ نے38 کروڑ کی نئی رولز رائس خرید لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ بادشاہ کی مقبولیت کی وجہ سے ان کی نئی ریلیزز اکثر خبروں میں رہتی ہیں اور کبھی کبھار تنازعات بھی جنم لیتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter