ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ائیرپورٹ سے آج 6 مارچ سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

یو اے ای حکام کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ابوظبی کی ایک ائیرلائن چند اہم بین الاقوامی شہروں کے لیے محدود تعداد میں پروازیں چلائے گی۔

ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پہلے سے ٹکٹ موجود ہیں انہیں نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ حالات بہتر ہونے کے ساتھ مزید شہروں کے لیے پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔

جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے:قطر

حکام کے مطابق 28 فروری تک جاری کیے گئے ٹکٹ رکھنے والے مسافر بغیر کسی اضافی فیس کے نئی بکنگ کروا سکتے ہیں جبکہ 21 مارچ تک کی پروازوں کے مسافر چاہیں تو ٹکٹ کا ریفنڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق شدہ ٹکٹ یا ائیرلائن کی باقاعدہ اطلاع کے بغیر ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter