وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو جیل میں سات کمروں پر مشتمل سیل فراہم کیا گیا ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات حاصل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر مخصوص افراد کے حوالے سے بحث کی گئی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے بھی ان کی سہولیات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو بہتر درجہ فراہم کر رکھا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیموں کے وفد نے جیل کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مختلف دعوؤں کو پروپیگنڈا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں رپورٹ جمع ہونے کے بعد غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی کے اندر تحفظات، رہنماؤں نے میرٹ پر سوالات اٹھا دیے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جیلوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب میں اس حوالے سے کافی کام کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق قیدیوں کو بہتر سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
