ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیو زی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی بھاری شکست کو ٹیم کے لیے ’’زوردار تھپڑ‘‘ قرار دیا ہے۔
پریزنٹیشن کے دوران جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابیوں کے بعد اس طرح کی شکست یقیناً مایوس کن ہے۔ ان کے مطابق یہ نتیجہ ٹیم کے لیے ایک اہم سبق بھی ہے اور اب کھلاڑیوں کو مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔
مارکرام کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔ ان کے مطابق اگر بلے باز کچھ زیادہ روایتی انداز میں کھیلتے تو ٹیم تقریباً 190 رنز تک اسکور کر سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اس شکست کا تفصیلی جائزہ لے گی، تاہم اس سے پہلے کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر سنبھلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ آئندہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 196 رنز کا ہدف دیا
میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے، لیکن نیوزی لینڈ نے یہ ہدف صرف 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کیویز کی کامیابی میں فن الین کی 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔
