طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ بے بنیاد قرار، دفترِ خارجہ کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کی جانب سے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

latest urdu news

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے تصدیق کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس قسم کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے اور حقائق کے برعکس پروپیگنڈا پھیلانے کی کوششوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

افغان طالبان باز نہ آئے تو ان کا وجود ختم ہو جائے گا، رانا ثنااللہ

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے مبینہ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا، جبکہ افغان صوبے ننگرہار کے مہمند دھارا بیس میں بھی دو اہداف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بیانات اور جوابی دعوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter