105
ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان ماجد اخوان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر 6 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جاری کیے گئے نوٹم (NOTAM) کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے تحت ایران کی مکمل فضائی حدود میں پروازیں معطل رہیں گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملوں کے بعد کیا گیا ہے، جن کے نتیجے میں تہران میں کئی دھماکے اور افراتفری کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔
