لاہور: نجی یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی چوری کا معمہ حل، خاتون سمیت 6 گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے داتا دربار علاقے میں نجی یونیورسٹی میں ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی چوری کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، اور خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزمان نے رات کے وقت یونیورسٹی کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈز کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔ اس کے بعد اسٹور روم سے 79 عدد CPU اور 20 عدد LED’s رکشوں پر لوڈ کروا کر فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس نے بتایا کہ مرکزی ملزم نجی یونیورسٹی کا سابق سیکیورٹی گارڈ ہے اور ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

لاہور: بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت پکڑی گئی

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے یونیورسٹی کی چوری شدہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں، جن میں 79 سی پی یو، 20 ایل ای ڈی، دو ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ شامل ہے۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ باقی معاون عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter