ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام اعلیٰ افسران کو فوری طور پر ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام نگراں افسران کو الرٹ رہنے اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نفری مکمل دستیاب ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، 274 دشمن اہلکار ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آر
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
