قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات
سفارتکاری اور ہر ممکن کوشش کی، تاہم پڑوسی ملک کی جانب سے دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے بھی افغانستان کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن تمام خلوص اور کوششوں کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے زور دیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کی توجہ عبادت پر ہونی چاہیے، نہ کہ ایک دوسرے پر حملے اور خون بہانے پر۔
اگلے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے:شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے صرف ہزیمت ہی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان کے مطابق ہماری بہادر افواج نے حالیہ حملوں کا بھرپور اور موثر جواب دیا، اور سرزمین و عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
