ٹورنامنٹ میں بھرپور مقابلہ جاری، نیوزی لینڈ کی شکستوں پر بھی نظر ہے: شاہین آفریدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم اس وقت مکمل طور پر ٹورنامنٹ میں موجود ہے اور اس کی تمام تر توجہ اپنے میچز جیتنے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل یا اگلے مرحلے کی دوڑ میں رہنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج بھی اہمیت رکھتے ہیں، اسی لیے نیوزی لینڈ کی کارکردگی پر بھی نظر ہے اور امید ہے کہ وہ اپنے میچز میں ناکامی کا سامنا کرے۔

latest urdu news

پالی کیلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کے بیٹر نے غیر معمولی اننگز کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ بروک نے شاید اپنی کیریئر کی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہر طرح کے کرکٹنگ شاٹس کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ شاہین کے مطابق ایسی اننگز کا کریڈٹ دینا بنتا ہے اور انہوں نے بروک سے ہاتھ ملا کر ان کی کارکردگی کو سراہا بھی۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ دونوں ماضی میں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ساتھ کھیل چکے ہیں اور ان کے درمیان دوستانہ تعلق ہے۔

میچ میں ذاتی کارکردگی کے حوالے سے شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ ہمیشہ اپنی فٹنس اور کارکردگی پر رہتی ہے۔ وہ ہر میچ میں ٹیم کے لیے وکٹیں لینے کی کوشش کرتے ہیں اور خود کو مزید بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور اگر کبھی ٹیم سے باہر بھی ہونا پڑے تو وہ صبر سے موقع کا انتظار کرتے ہیں تاکہ واپسی پر بھرپور انداز میں پرفارم کر سکیں۔

ہمسایہ ملک کو میدان میں کارکردگی سے جواب دیں گے: شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے میچ کے اہم مرحلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 180 رنز تک پہنچ جائے گا، مگر اہم شراکت داری نہ بننے کی وجہ سے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔ ان کے مطابق اس وکٹ پر 180 رنز ایک مسابقتی اسکور ثابت ہو سکتا تھا۔

ہیڈ کوچ کے بارے میں سوال کے جواب میں شاہین نے کہا کہ کوچ کا اپنا ایک واضح مائنڈ سیٹ ہوتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ٹیم کمبی نیشن کو کیسے لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کے حوالے سے بہتر وضاحت کوچ ہی دے سکتے ہیں، خصوصاً آل راؤنڈرز کے زیادہ استعمال کے حوالے سے۔

آخر میں شاہین آفریدی نے کہا کہ شکست کی صورت میں پوری ٹیم ذمہ داری لیتی ہے اور انفرادی غلطیوں کو اجتماعی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter