اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، یکم مارچ سے نئی قیمتیں نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے اپنی مشہور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی 70، سی جی 125 اور دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

latest urdu news

نئی ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہوگی۔ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

مزید ماڈلز میں ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے، اور ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے، جس میں سیلز ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب ہے۔ اس ماڈل کو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہتر قرار دیا گیا ہے جو ایندھن کے خرچ سے بچنا چاہتے ہیں اور ماحول دوست حل تلاش کر رہے ہیں۔

ہونڈا نے پاکستان میں نئی 150cc موٹر سائیکل CG 150 متعارف کرا دی

کمپنی کے مطابق یہ قیمتوں میں کمی صارفین کو معیاری اور جدید موٹرسائیکلیں کم خرچ میں فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ اٹلس ہونڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ماڈلز کی دستیابی یکم مارچ سے مارکیٹ میں ہوگی اور خریداری کے لیے متعلقہ ڈیلرشپس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ اقدام مارکیٹ میں موٹرسائیکلوں کی طلب اور صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter