رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ماہ مبارک رمضان کے آغاز کے لیے چاند دیکھنے کی کارروائیاں مکمل ہو گئی ہیں اور کل 19 فروری 2026 کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

latest urdu news

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری رہا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، ڈی جی وزارت مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہوئے۔

چیئرمین کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کے چاند کی رویت کی جائے اور اعلان کیا کہ ان شاءاللہ اس سال پورے ملک میں رمضان کا آغاز ایک ساتھ ہوگا۔

مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اب تک 40 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں اپر دیر اور ضلع مہمند سے کئی شہادتیں شامل ہیں۔

رمضان میں عوام کو ریلیف: سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

ترجمان سپارکو کے مطابق، چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوا اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، اس لیے آج چاند دیکھنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، جبکہ لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کی وجہ سے چاند دیکھنے کا امکان کم ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں رمضان کا چاند پہلے ہی نظر آ گیا ہے، جہاں بھی کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter