عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

latest urdu news

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے، جو اب تک 12 ویں مرتبہ جاری کیے گئے ہیں، کیونکہ ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے، اور مقدمے کی سماعت بدھ، 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کے دونوں آخری گواہان اور تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا ہے۔

علیمہ خان کے غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

یہ اقدام 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں علیمہ خان بطور نامزد ملزمہ شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter