پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلموں سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ نے یہ بات اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال فلمی پراجیکٹس سے دور رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایک ڈرامہ سیریل پر کام کر رہی ہیں اور بیک وقت دو بڑے پراجیکٹس کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق وہ تب ہی کسی فلم میں کام کریں گی جب کوئی غیر معمولی اور مضبوط اسکرپٹ سامنے آئے گا۔
ماضی کو بدلنا نہیں چاہتی، بس خود کو گلے لگانا چاہوں گی: ماہرہ خان
اداکارہ نے عندیہ دیا کہ آئندہ وہ سوچ سمجھ کر اور منتخب منصوبوں میں کام کریں گی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معیار کو ترجیح دیتے ہوئے محدود مگر مضبوط کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں۔
