پی ایس ایل کے مقابلے پشاور میں کرانے کا اعلان: شفیع جان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کے میچز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ ایونٹ کے سلسلے میں صوبے کے مختلف شہروں میں روڈ شوز بھی منعقد ہوں گے۔

latest urdu news

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں حالات متاثر ہوئے ہیں وہاں امن کی بحالی کے بعد انتظامی امور مرحلہ وار سول انتظامیہ کے سپرد کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کا پشاور میں انعقاد صوبے کے لیے ایک مثبت قدم ہوگا اور اس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی ایس ایل کی تاریخ کا بڑا سودا: ملتان کی فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت

دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کو درپیش مالی مشکلات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان کے مطابق اگر صوبے کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے تحت واجب الادا فنڈز فراہم کر دیے جائیں تو متعدد مالی مسائل حل ہو سکتے ہیں، خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے لیے موجود وسائل ناکافی ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ مستقبل میں مالی استحکام کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر متاثرہ علاقوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter