نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں فریقین نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

latest urdu news

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، کیونکہ اس سے بڑے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران اور ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی طرح ہیں اور عالمِ اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جیسے نواز شریف۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت چاہتے ہیں کہ اہم معاملات نواز شریف کے علم میں ہوں، کیونکہ وہ پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے ستون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی۔ یہ ملاقات پاک ایران تعلقات کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter