142
پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کے نام پر چلنے والے فحاشی کے اڈوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 خواتین اور 19 مرد گرفتار کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں پانچ مختلف قحبہ خانوں پر چھاپے مارے۔ ابوظہبی ٹاور میں تین قحبہ خانے پکڑے گئے جبکہ روز پیلس اور نیچرل راکس نامی مساج سنٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھندہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں چل رہا تھا۔
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ علی ملک نامی ملزم لڑکیوں کو چار ہزار روپے دے کر یہ دھندہ کرواتا تھا، تاہم علی ملک فرار ہو گیا۔ موقع پر گرفتار ہونے والی خواتین اور مردوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی سے نہ صرف غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا گیا بلکہ عوامی مقامات پر فحاشی کے پھیلاؤ کو بھی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
