129
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر ہونے والا حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور حملے میں ملوث شخص سخت سزا کا سامنا کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ بائیڈن دور میں امریکی سرحد میں داخل ہونے والے ہر پناہ گزین کی لازمی اور سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والا مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے جبکہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والی فائرنگ میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت نازک ہے۔
ایف بی آئی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اکیلا ہی کارروائی میں ملوث تھا۔
