144
تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
