لگژری ٹیک برانڈ کویویار نے آئی فون 17 سیریز کے لیے اپنی نئی گولڈ کلیکشن متعارف کرا دی ہے، جو منفرد ڈیزائن اور انتہائی مہنگی قیمت کی وجہ سے دنیا کے نایاب ترین اسمارٹ فونز میں شامل ہو گئی ہے۔
کویویار کی اس خصوصی کلیکشن میں تین ماڈلز پاملیٹ، بٹ کوائن اور سولر ایڈیشن — شامل ہیں۔ تینوں ماڈلز 18 قیراط خالص سونے سے تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ان کی قیمت 67 ہزار ڈالر سے زائد رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فونز محدود تعداد میں بنائے جا رہے ہیں، جس سے ان کی نایابیت اور بڑھ گئی ہے۔
پاملیٹ ایڈیشن
پاملیٹ ایڈیشن کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کے کھجور کے درختوں اور آرٹ ڈیکو آرکیٹیکچر سے متاثر ہے۔
- مکمل 18 قیراط سونے کی باڈی
- کھجور کے پتوں سے متاثر کندہ کاری
- 100 سے زائد ہاتھ سے جڑے ہوئے ہیروں کی سجاوٹ
- ایپل کا لوگو بھی مکمل ہیرے سے تیار
اس کی قیمت 72,500 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
پی ٹی اے سے تصدیق شدہ آئی فون 17 سیریز پاکستان میں لانچ، قیمتیں بھی سامنے آگئیں
بٹ کوائن ایڈیشن
ڈیجیٹل کرنسی کے شوقین افراد کے لیے تیار کردہ یہ ماڈل سونے کے فریم میں نمایاں بٹ کوائن علامت کے ساتھ آتا ہے۔
- سونے کا فریم
- اُبھری ہوئی بٹ کوائن ایمبلم
- بیرونی حصے پر کریپٹوگرافک پیٹرن
- اس کی قیمت 67,640 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
- سولر ایڈیشن
- سولر ماڈل Solid Gold بار سے متاثر ڈیزائن رکھتا ہے۔
- چمکدار ٹھوس سونے کی باڈی
- درمیان میں ہیرے سے جڑا ہوا ایپل لوگو
- سونے کی چمک اور مضبوطی کا خراجِ تحسین
اس کی قیمت 71,070 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
کویویار کے مطابق یہ کلیکشن ٹیکنالوجی، لکژری اور فن کا حسین امتزاج ہے، جو دنیا بھر کے کلیکٹرز اور شوقین صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
