156
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، جس میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اس خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سربراہان کو مخاطب کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد نے اس سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے تاکہ حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔
