غزہ میں اسرائیلی حملے: امداد کے متلاشی افراد سمیت 67 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ جمعے کے روز ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو خوراک اور امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

فلسطینی طبی حکام کے مطابق، وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کرکے امداد کے متلاشی 3 شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ افراد علاقے میں جاری قحط اور بھوک سے بچنے کے لیے امدادی سامان لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر تین امداد کے طلبگار شہری بھی الگ الگ مقامات پر حملوں کا نشانہ بنے۔

latest urdu news

خان یونس کے مغربی حصے میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری حملوں نے نہ صرف عام شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ پہلے سے تباہ حال بنیادی ڈھانچے کو بھی مزید نقصان پہنچایا ہے۔

غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 322 ہو چکی ہے، جس میں اکثریت بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اس انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، مگر زمینی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔

غزہ میں مظالم: برطانیہ کا اسرائیلی حکام کو دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ پٹی سے ایک اسرائیلی مغوی کی لاش برآمد کی ہے، جس کی شناخت ایلان ویس کے نام سے کی گئی ہے۔ فوج کے مطابق ایک اور مغوی کی اشیاء بھی ملی ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جاری جنگ، جو اب دو سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہو چکی ہے، اس میں 62 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ بین الاقوامی برادری کی خاموشی اس المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter