بھارت سے جنگ میں پاکستان کو غیبی مدد ملی ، محسن نقوی کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگی کشیدگی کے دوران پاکستان کو متعدد مواقع پر اللہ کی جانب سے غیبی مدد ملی، جس کے باعث ملک بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔

اسلام آباد میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک بیس پر 11 میزائل فائر کیے گئے، جہاں پاکستان کے 9 یا 11 جنگی طیارے موجود تھے، مگر تمام میزائل بیس سے باہر جا گرے اور کسی بھی پاکستانی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، یہ واقعہ اللہ کی قدرت کا کھلا مظاہرہ تھا۔

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں جب بھارت کی جانب میزائل فائر کیے، تو ان میں سے ایک میزائل کے فائرنگ سسٹم میں کچھ فرق آ گیا، جس پر تشویش تھی کہ یہ شہری آبادی پر گر سکتا ہے، لیکن اللہ کی مدد سے وہ میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر جا لگا، جو ان کے لیے ایک اسٹریٹجک نقصان تھا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ممکنہ حملے کے وقت پاکستان کی عسکری قیادت پوری طرح تیار تھی، آرمی چیف ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا عزم تھا کہ بھارت کو اگر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو اسےچار گنا زیادہ قیمت چکانی پڑے گی۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سالوں میں ہونے والی جنگی کشیدگی کے دوران دونوں اطراف سے فوجی تیاریوں اور فضائی جھڑپوں کی خبریں آتی رہی ہیں، مگر پاکستان کی جانب سے ہمیشہ تحمل، دفاعی تیاری اور خطے میں امن کے لیے ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter