جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سعودی عرب کو 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے شکست دے دی۔
اس میچ میں لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی، جبکہ اگلے میچز بالترتیب 29 جون کو کوریا، 30 جون کو جاپان اور یکم جولائی کو مالدیپ کے خلاف ہوں گے۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ بی میں پاکستان کو چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آغاز میں پاکستان کی اس واضح فتح نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور شائقین کو آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔