چین کی امریکہ کو تنبیہ: "ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ ناقابلِ قبول ہے”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ: چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات، جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں کام کر رہی ہیں، ان پر حملہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔

latest urdu news

بیان میں مزید کہا گیا: "امریکا کا یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ کی پہلے سے نازک صورتحال کو مزید خطرناک بنانے کا باعث بن رہا ہے۔”

چین نے عالمی برادری، بالخصوص اسرائیل پر زور دیا کہ وہ خطے میں حملوں اور کشیدگی کو فوری طور پر روکے اور تمام فریقین بات چیت اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔

بیان میں چین نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا کہ کسی بھی بین الاقوامی تنازعے کا حل طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ پُرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter