امن طاقت سے نہیں، انصاف سے آتا ہے، مشعال ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی اصل بنیاد طاقت نہیں، بلکہ انصاف ہے، اور جب تک انصاف کا ترازو جھکتا رہے گا، دنیا میں پائیدار امن محض ایک فریب رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ آج دنیا امن اور انسانی حقوق کی بات تو کرتی ہے، مگر جب فلسطین، غزہ اور کشمیر میں معصوم بچوں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کہاں تھی؟

latest urdu news

اگر آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہے، تو کیا کسی کو وہ چیخیں یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئی تھیں؟ کیا وہ مائیں یاد ہیں جو اپنے بے جان بچوں کو گود میں لے کر بین کر رہی تھیں؟

انہوں نے کہا کہ خون کا رنگ سب کا ایک جیسا ہوتا ہے، چاہے وہ کسی فلسطینی کا ہو یا اسرائیلی کا۔ مظلوم کی چیخیں نہ مذہب دیکھتی ہیں، نہ قومیت، وہ صرف انصاف مانگتی ہیں۔

ہر ماں کا دکھ، ہر آنکھ کا آنسو ایک جیسا ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے دنیا طاقتور کے حق میں کھڑی ہو جاتی ہے اور مظلوم کی خاموشی کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ چاہے کشمیری ہو یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے۔ دوہرے معیار نہ صرف انصاف کو قتل کرتے ہیں بلکہ انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ بھی بن جاتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا اپنی خاموشی اور بے حسی کا حساب دینے کو تیار ہے؟

یاد رہے کہ مشعال ملک ماضی میں بھی کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں، اور ان کا مؤقف ہے کہ اگر عالمی ضمیر واقعی امن چاہتا ہے، تو اسے انصاف کے پلڑے کو برابر رکھنا ہو گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter