چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی : اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جواب دے دیا، آئینی طریقہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد،چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے باضابطہ جواب دے دیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مشاورت کے ذریعے فیصلہ کیا جا سکے۔ تاہم اسپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کے اسپیکر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ازخود کوئی کمیٹی قائم کریں۔

ایاز صادق نے اپنے جواب میں آئین کے آرٹیکل 213(2A) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی پارلیمانی کمیٹی صرف وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان متفقہ طور پر نامزدگیاں سامنے نہیں آتیں، تب تک کمیٹی کا قیام ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا عمل آئینی طور پر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی باہمی مشاورت سے کیا جاتا ہے، اگر دونوں رہنما کسی نام پر اتفاق نہ کریں تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے، جس کا قیام بھی انہی کی مشاورت سے ممکن ہوتا ہے۔ اس پس منظر میں اسپیکر ایاز صادق کا موقف آئینی دائرہ کار کے عین مطابق سمجھا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter