ہفتہ, 7 جون , 2025

اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات، عمران خان نے شرکت نہیں کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اڈیالہ جیل میں قیدیوں اور جیل عملے کے لیے نمازِ عید کے دو علیحدہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان ان میں شریک نہ ہو سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق ایک اجتماع مرکزی جامع مسجد میں جبکہ دوسرا امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ ان اجتماعات میں بڑی تعداد میں قیدیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی اور عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

latest urdu news

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق، عمران خان کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا کہ عمومی اجتماع میں شریک ہونے کی صورت میں ان کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عید کے موقع پر جب جیل کے دیگر قیدی نمازِ عید کی ادائیگی میں مصروف تھے، عمران خان اپنے کمرے میں موجود رہے اور آرام کرتے رہے۔ حکام نے واضح کیا کہ عمران خان کی طرف سے کوئی اصرار یا درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تھی کہ وہ علیحدہ سے نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں اپنی چوتھی عید گزار رہے ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی یہ دوسری عید ہے جو وہ قید کے دوران گزار رہی ہیں۔

جیل کے اندر عام قیدیوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات میں معمول سے بہتر انتظامات کیے گئے، تاہم سیاسی قیدیوں کے لیے سیکیورٹی کی وجہ سے تمام سرگرمیوں میں الگ سے اہتمام یا پابندیاں برقرار رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter