ہفتہ, 7 جون , 2025

عید سے قبل سبز مصالحہ جات سستے ، یہ ہوتی ہے عوامی حکومت ، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عیدالاضحیٰ سے قبل سبز مصالحہ جات انتہائی مناسب قیمت پر عوام کو دستیاب ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک کسی وزیراعلیٰ نے عید سے پہلے مہنگائی کو روکنے کے لیے اتنی سنجیدہ اور مسلسل محنت نہیں کی جتنی مریم نواز نے کی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مارکیٹ میں کسی چیز کی قلت نہیں ہونے دی گئی، یہی اصل عوامی خدمت اور بہتر حکمرانی کی مثال ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا کسی اور صوبے میں ایسی کوشش یا اجلاس کبھی دیکھنے یا سننے کو ملا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مقصد ہی روزمرہ اشیاء خصوصاً آٹا، پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانا ہے،اسی کے ساتھ ہی عظمیٰ بخاری نے مارکیٹوں میں سستے سبز مصالحہ جات کی نرخ ناموں کی ویڈیوز بھی عوام کے ساتھ شیئر کیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter