ایران امریکا کے آگے نہیں جھکے گا، ایرانی صدرکا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے مسلسل دباؤ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی صورت امریکی دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔

latest urdu news

ایک پریس بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کوئی بھی باوقار اور آزاد قوم ظلم، جبر اور ناانصافی کو تسلیم نہیں کرتی، ہم بھی امریکی دباؤ سے مرعوب نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قومی حق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر ممکن مزاحمت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دھمکی دی ہے، واشنگٹن کی جانب سے کہا گیا کہ تہران یا تو معاہدے پر دستخط کرے یا پھر سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ تفصیل یہاں پڑھیں کہ امریکا نے ایران کو کیا دھمکی دی اور کن نتائج کی بات کی جا رہی ہے۔۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سابق بیانات میں واضح طور پر کہا تھا کہ ایران کسی صورت ایسے مذاکرات کو تسلیم نہیں کرے گا جو دھمکیوں اور جبر کے سائے میں کیے جائیں، انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کر لے، ایران ہر حالت میں خودداری اور اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

ایرانی صدر کا یہ سخت مؤقف ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور عالمی برادری ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کا معاملہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے، اور فریقین کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کے مؤقف میں کوئی نرمی نہیں آئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter