جہلم: ڈپٹی کمشنر کا ریور روڈ اور تحصیل روڈ پر اچانک چھاپہ، تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے شہر کے اہم علاقوں ریور روڈ اور تحصیل روڈ کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے سڑکوں کے اطراف موجود تجاوزات اور غیر قانونی کباڑ خانوں کا سختی سے نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی راہ داریوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈی سی میثم عباس نے ریور روڈ کے باغ محلہ اور تحصیل روڈ پر جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر، کباڑ خانوں اور سڑکوں پر پھیلے غیر ضروری سامان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کباڑی حضرات کو واضح ہدایت کی کہ اپنا تمام سامان دکانوں کے اندر منتقل کریں اور سڑک کنارے سے ہر قسم کی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں اور صفائی سے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولت کے پیشِ نظر تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ جہلم شہر کو صاف، خوبصورت اور منظم بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter