ہفتہ, 7 جون , 2025

بنگلا دیش میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، اپوزیشن جماعتوں کا مظاہرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا: بنگلا دیش میں قبل از وقت عام انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے، بدھ کے روز دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ احتجاج بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی جانب سے منظم کیا گیا، جس کی قیادت سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کر رہی ہیں۔ مظاہرین نے ملک میں فوری انتخابات کرانے اور عبوری حکومت کو انتخابات کی نگرانی سونپنے کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news

BNP کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس رواں سال دسمبر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش کی فوج کے سربراہ کی جانب سے بھی دسمبر میں انتخابات کرانے کی حمایت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے سیاسی دباؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ ریلی ایک ایسے وقت میں نکالی گئی جب ملک کی حالیہ سیاسی تاریخ میں بڑی تبدیلی رونما ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر مبینہ طور پر بھارت چلی گئی تھیں، جس کے بعد ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اس تحریک اور فوجی حلقوں کی حمایت نے دسمبر میں ممکنہ انتخابات کے امکانات کو مزید مضبوط کر دیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter