ہفتہ, 7 جون , 2025

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور حادثات کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کی صورت میں والدین، خصوصاً والد کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد کم عمر ڈرائیونگ کو روکنا اور سڑکوں پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں کیے گئے دیگر فیصلوں کے مطابق:

خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ کی صورت میں گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"ٹریفک نظام میں بہتری نظر نہیں آ رہی، اب ہمیں ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنا ہوں گے۔ میں خود لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ کرتی ہوں۔”

حکومت پنجاب کا یہ قدم شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ شہری ذمہ داری کا شعور بھی بڑھے گا۔

حکومت پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کی جھلک گجرات میں بھی دیکھنے کو ملی جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے آپ ہماری رپورٹ گجرات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter