اولاد کی خواہش رکھنے والی خاتون حکیم کی دوا کھاکر ابدی نیند سوگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد، اولاد کی خواہش رکھنے والے شوہر نے اپنی بیوی کو حکیم کی دی ہوئی دوا دی، جس کے بعد خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چک جھمرہ پولیس تھانے کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوشیر نامی شخص نے اپنی بیوی ثنا نور کے علاج کے لیے حکیم سے دوا کا نسخہ حاصل کیا۔

latest urdu news

پولیس نے بتایا کہ دونوں کے ہاں اولاد نہیں تھی اور وہ اولاد کی خواہش مند تھے، جس کی وجہ سے شوہر نے حکیم سے مشورہ کر کے علاج کروانے کا فیصلہ کیا اور نسخہ لے کر اپنی بیوی کو دوا دی۔

دوا لینے کے بعد خاتون کی طبی حالت خراب ہو گئی اور اسے گردوں میں شدید درد کا سامنا ہوا، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی بازی نہیں جیت سکی۔

پولیس نے شوہر اور حکیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسی طرح کا ایک اور افسوسناک واقعہ وزیرآباد میں بھی پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں، مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter