ہفتہ, 7 جون , 2025

راولپنڈی میں 3 بھارتی ڈرونز تباہ ، 1 شخص زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، ملک کے مختلف حصوں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کو گرانے کا عمل جاری ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے صدر کے علاقے رومی روڈ پر ایک ڈرون مار گرایا گیا، جب کہ دوسرا ڈرون ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ان جاسوس ڈرونز کو فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس اور اسکیم تھری کے اطراف میں نشانہ بنایا گیا، مجموعی طور پر راولپنڈی میں 3 بھارتی ڈرونز کو گرایا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوڈ اسٹریٹ میں گرنے والے ایک ڈرون کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے میں موجود ڈرونز کی پرواز اور ان کے مقاصد کی تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر ظفروال کے نواحی علاقے تاراپور میں بھی ایک بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

چکوال کے تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں گاؤں کے قریب ایک اور ڈرون گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ گوجرانوالہ کے قریب بھی ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں ڈرون گرنے کے نتیجے میں ایک کسان جاں بحق اور اس کا والد زخمی ہوگیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter