ہفتہ, 7 جون , 2025

شہریوں کو لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مبینہ طور پر لوٹنے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر سمیت تین اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

مقدمے کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب پولیس اہلکاروں نے مسافروں کو ناکے پر روکا، ان کی تلاشی لی اور ان سے قیمتی موبائل فون اور ملتانی حلوہ بھی لے لیا۔

مزید الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار متاثرہ شہریوں کو ہتھکڑی لگا کر ویرانے میں لے گئے اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ شہریوں سے زبردستی دو لاکھ روپے نقد اور پچاس ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوا کر وصول کیے گئے۔

اے ایس آئی عاطف متاثرہ شخص کو خود اے ٹی ایم مشین تک لے کر گیا، جب کہ کانسٹیبل زبیر نگرانی کرتا رہا۔ رقم کی ادائیگی کے بعد مسافروں کو رہا کر دیا گیا، جو بعد ازاں دبئی روانہ ہو گئے۔

شکایت کنندگان کے مطابق واقعے کے بعد اہلکاروں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ متاثرہ افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس اس سے قبل ہنی ٹریپ گینگز میں بعض اہلکاروں کی مبینہ شمولیت کا اعتراف کر چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter