نیویارک، اقوام متحدہ نے نیویارک ہیڈکوارٹر کے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی شناختی کاغذات اور ویزے کی نقول ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس ہدایت کا مقصد یہ ہے کہ اگر امیگریشن حکام روکیں تو عملہ فوری طور پر اپنی دستاویزات پیش کر سکے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث امریکا بھر میں جانچ پڑتال مزید سخت کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسی ہدایات دی گئی ہیں، اور اس پالیسی سے وہ افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں جن کے پاس امریکا میں قیام کا قانونی اجازت نامہ موجود ہے۔
دوسری جانب روسی صدر کی صحت سے متعلق افواہوں کے دوران، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن جلد وفات پا جائیں گے۔
زیلنسکی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر کی موت کے بعد یوکرین جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیوٹن کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔