236
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کی جانب سے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کرا لیا گیا۔
برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔
حکام کی جانب سے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونیوالا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی گئی اور کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
