ججز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ: جے یو آئی (ف) کا حکومت کا ساتھ نہ دینے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی (ف) کا حکومت کا ساتھ نہ دینے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی (ف) کا حکمران جماعتوں کا ساتھ نہ دینے کا امکان ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ میں ججز کی موجودہ تعداد بڑھانا چاہتی ہے، پی پی بھی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھانے کی حمایت کرتی ہے، آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ججز کی تعداد میں اضافے پر حکومت سوچ بچار کرے گی۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی مجلس شوریٰ کی جانب سے حکومتی اقدامات اور 26 ویں ترمیم کے مضمرات
پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے لو ٹ کا مال ہے، اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں، ان کے برے دن آنے والے ہیں، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیسا سلوک کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، اسٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے 1 ڈالر بھی ملا ہو، انہوں نے چین کو بھی ناراض کیا، خارجہ امور کی جانب سے چین کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter