دھواں چھوڑنے والے کمرشل جنریٹرز چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
لاہور، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والے کمرشل جنریٹرز چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
عدالت کی جانب سے اپنے حکم میں یہ کہا گیا کہ کمرشل جنریٹرز میں آلودگی کنٹرول کرنیوالا آلہ 7 روز میں نصب کیا جائےگا، آلہ نصب نہ کرنے پر کمرشل جنریٹرز کو سیل کیا جائے۔
عدالتی احکامات کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ آلودگی نہ پھیلے۔
عدالت کی جانب سے حکم میں ڈی جی ماحولیات کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔