امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدر معدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔

latest urdu news

کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ غزہ کی پٹی سے تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، سرحدی دیوار قائم کرنا صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ ہے، سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایلون مسک ٹرمپ کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، ایلون مسک صدر کے سینئر مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔

پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے، انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter