شام میں امریکی فضائی کارروائی، القاعدہ سے وابستہ مطلوب دہشتگرد مارا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی فوج نے شام میں ایک فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے کی گئی۔

latest urdu news

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ بلال حسن الجاسم مارا گیا، جو خطے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق الجاسم پر امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ برس کے دوران 300 سے زائد داعش کے ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی فوج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے، جن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter