ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشنز پر غور کر رہے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، جس میں ملٹری آپشن بھی زیرِ بحث ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، گرین لینڈ امریکی نیشنل سکیورٹی کے لیے ایک اہم ترجیح ہے اور صدر ٹرمپ اس معاملے کو اپنی موجودہ دور حکومت میں حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

latest urdu news

سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر اس جزیرے کے حصول کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان آپشنز میں ڈنمارک سے گرین لینڈ خریدنا یا اس کے ساتھ آزادانہ وابستگی (Free Association) کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں۔

عہدیدار کے مطابق، گرین لینڈ کے معاملے پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور صدر ٹرمپ نیٹو کے بعض رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود اس جزیرے کے حصول کے لیے بے چین ہیں۔

ڈنمارک کی وزیراعظم کا ٹرمپ سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ

یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکا خطے میں اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹجک مفادات کو مضبوط کرنے کے لیے غیر روایتی اقدامات پر بھی غور کر رہا ہے۔ گرین لینڈ، جس کی جغرافیائی اہمیت اور قدرتی وسائل بہت زیادہ ہیں، امریکا کے شمالی اوقیانوس میں اثر و رسوخ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter