اسپین: ٹرین حادثے میں 21 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی اور دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔

latest urdu news

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین میڈرڈ سے ہیولوا جا رہی تھی اور اس میں سوار مسافروں کی تعداد 300 سے زائد تھی، جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 افراد موجود تھے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پہلی ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حادثے کے فوری بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یوروسٹار ٹرین سروس بجلی کی معطلی کی وجہ سے بند

حادثے نے اسپین کے ریلوے نظام کی سیکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے، اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں احتیاط برتیں اور ریسکیو ٹیموں کے کام میں تعاون کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter