لندن: برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے تین مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈ (Life Peer) بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری نئی فہرست میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے۔ ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم نے نامزد شخصیات کو لارڈ شپ دینے کی منظوری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لارڈ شپ ملنے کے بعد صادق خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن جائیں گے، جہاں وہ قانون سازی اور پارلیمانی امور میں حصہ لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ ہاؤس آف لارڈز میں اس وقت 774 ارکان شامل ہیں اور اسے دنیا کے بڑے قانون ساز ایوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
کشمیر سے مانچسٹر تک: سابق ٹیکسی ڈرائیور شوکت علی لارڈ میئر منتخب
صادق خان اس سے قبل مسلسل تین مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو چکے ہیں اور برطانیہ کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
