امریکی وزیر خارجہ مارکو کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر بیس کے قریب دھماکا خیز مواد رکھنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ کچھ باتیں ایسی ہیں جو میں براہِ راست نشر ہونے والے پروگرام میں نہیں کہہ سکتا مگر یہ بات واضح ہے کہ اس معاملے میں کسی غیر ملکی فریق کا ہاتھ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام نے بھرپور تعاون کیا اور معاملے پر پوری طرح نظر رکھی، لوگ اس خبر پر پریشان ہیں کہ ان میں سے بعض افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، ہم ان تمام معاملات پر برطانوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا بھر میں امریکی مفادات پر حملوں کی دھمکی دی ہے، ایران کی دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
دوسری جانب ایران نے برطانیہ کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔
دبئی کے قریب آسٹریلوی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ
لندن میں ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کی من گھڑت قیاس آرائیوں کو پھیلانا برطانیہ میں ایران مخالف خوف اور پروپیگنڈے کو ہوا دینے کے سوا کوئی مقصد پورا نہیں کرے گا۔
