ڈھاکا: بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میا مانک ایونیو میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت ہر طبقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس بھی موجود تھے، جبکہ حکومت پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایاز صادق نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے خالدہ ضیا کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں اور انہیں ان کے شوہر، سابق صدر ضیا الرحمان کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دو مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا نے پہلی مدت 1991 سے 1996 اور دوسری مدت 2001 سے 2006 تک حکومت کی۔
پاکستان نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
ان کے انتقال کے سوگ میں بنگلادیش پروفیشنل لیگ (بی پی ایل) کے میچز بھی ملتوی کر دیے گئے۔
