اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں کو راستے میں روک لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب روانہ ہونے والی فریڈم فلوٹیلا میں شامل کئی کشتیوں کو راستے میں روک لیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کے ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے سگنلز جام کر کے دو کشتیوں پر قبضہ کر لیا۔

latest urdu news

اس واقعے پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان پر سوار مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور انہیں اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، وزارت خارجہ نے وعدہ کیا ہے کہ کشتیوں میں سوار تمام افراد کو جلد از جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

صمود فلوٹیلا کے کارکن جیل منتقل، 4 اطالوی کارکن ملک بدر

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا میں شامل 11 کشتیوں پر تقریباً 100 افراد سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ کارروائی علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے اور عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter